QR CodeQR Code

وزیراعظم کا ہر 3 ماہ بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

10 Dec 2018 15:41

ذرائع کیمطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کیلئے 10 منٹ دیئے گئے، بریفنگ کے بعد وزرءا سے 5 منٹ سوالات و جوابات بھی ہوئے۔ وفاقی وزراء اپنے ہمراہ 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس لائے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، جس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژن کو کارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم نے فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لئے 10 منٹ دیئے گئے، بریفنگ کے بعد وزراء سے 5 منٹ سوالات و جوابات بھی ہوئے۔ وفاقی وزراء اپنے ہمراہ 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس لائے تھے۔ اجلاس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں، تاہم ایسا کوئی فیصلہ نہ ہوا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری سے متعلق کئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جبکہ وزارتوں اور ڈویژنز نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے، جبکہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 765904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765904/وزیراعظم-کا-ہر-3-ماہ-بعد-کابینہ-اراکین-کی-کارکردگی-جائزہ-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org