0
Monday 10 Dec 2018 17:01

رکشہ ڈرائیو یونین کا ایل پی جی مافیا اور مہنگائی کے خلاف خاموش مظاہرہ

رکشہ ڈرائیو یونین کا ایل پی جی مافیا اور مہنگائی کے خلاف خاموش مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین رجسٹرڈ پنجاب ضلع ملتان کے زیراہتمام ایل پی جی مافیا کی طرف سے خودساختہ اضافہ اور حکمرانوں کی خاموشی پر ایک پرامن مظاہرہ چوک عزیز ہوٹل پر کیا گیا، جس میں رکشہ ڈرائیوروں کی کثیر تعداد شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیوٹا ہائی ایس، منی گڈز ٹرانسپورٹ سے منسلک تنظیموں کے رہنمائوں کے علاوہ برادر رکشہ یونیز کے رہنمائوں کی شرکت ایک مثالی اتحاد کی نوید تھی۔ مظاہرہ کی تنظیم ہذا کے ضلعی سرپرست ملک جاوید ڈوگر، ضلعی صدر پرویز اقبال بودلہ، مہر عاشق حسین سیال، منی گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال گجر، ملک بشیر احمد ارائیں، ایوب گجر، ٹیوٹا ہائی ایس کے ملک جہانزیب، امن پنجاب رکشہ یونین کے چیئرمین صوفی محمد صدیق، عبدالغنی، مرتضی، اصغر، رانا عمر گل، ٹیگر حرم گیٹ کے علاوہ سید مبشر حسن شاہ، کاشف کھوکھر، مغیث صدیقی عرف منا بھائی، سرور، کاکا، ظفر اقبال، چوہدری طالب حسین، ناصر حسین بٹ، علیم رضا، غلام مرتضی، سید سلیم شاہ، امیر خان نیازی، ملک حسن، حاجی ارشد، ساجد، جمیل، عمران بلا، رانا عامر، محمد اکرم، محمد عمران، فقیر محمد، عبدالرشید، افضل، بابا رشید، ملک شہباز، ملک سرفراز کمبوہ، چوہدری نوید مان شامل تھے۔ مظاہرین نے فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی روٹی مہنگی تھی آج بھی روٹی مہنگی ہے، کل بھی گیس مہنگی تھی آج بھی گیس مہنگی ہے، کل بھی جینا مشکل تھا آج بھی جینا مشکل ہے، کل بھی غربت تھی آج بھی غربت ہے، کل بھی آٹا مہنگا تھا آج بھی آٹا مہنگا ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرویز اقبال بودلہ نے کہا کہ تبدیلی کی دعویدار حکومت سے عوام کو بڑی امیدیں تھیں۔ لیکن ایسا نظر آ رہا ہے کہ حکومت بلیک مافیا، لینڈ مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور طاقتوروں کے سامنے بے بس ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو موجودہ حکومت اپنی ساکھ کھودے گی، اس سے پہلے کہ عوام دشمن قوتیں اپنا زور دکھائیں حکومت مافیاز کیخلاف آہنی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ملک سے تمام لٹیروں  مافیاز کے خاتمہ کو یقینی بنائیں تاکہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوسکے اور ملک کے غریب محنت کش عوام اپنے جینے کا حق استعمال کرسکیں اور حکمرانوں کی تبدیلی کے اثرات سے مستفید ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 765912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش