QR CodeQR Code

جمرود میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے ہسپتال قائم  

10 Dec 2018 17:15

ایک غیر سرکاری تنظیم السلطی ویلفیئر آرگنائزیشن نے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے لئے جمرود تحصیل میں ہسپتال قائم کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع خیبر میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے لئے 60 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ ایک غیر سرکاری تنظیم السلطی ویلفیئر آرگنائزیشن نے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے لئے جمرود تحصیل میں ہسپتال قائم کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا نعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر نبی آفریدی نے کہا کہ انکے  علاقے میں منشیات کے عادی افراد کو اس لعنت سے بچانے کے لئے السلطی ویلفیئر آرگنائزیشن نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس وقت ہسپتال میں 10 کے قریب منشیات کے عادی مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے، جن کی بھرپور دیکھ بھال کی جارہی ہے جبکہ اس ہسپتال میں ان مریضوں کا بلکل مفت علاج کیا جارہا ہے۔ مقامی افراد نے السلطی ویلفیئر آرگنائزیشن کے اس اقدام کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 765915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765915/جمرود-میں-منشیات-کے-عادی-افراد-علاج-کیلئے-ہسپتال-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org