QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں شیلٹرہومز کیلئے تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے

10 Dec 2018 18:08

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلٰی معیار کا شیلٹر ہوم کا منصوبہ مکمل ہے، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے، بس اڈوں کے قریب بھی شیلٹر ہوم قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ چارسدہ، کوہاٹ اور حاجی کیمپ اڈوں میں بھی شیلٹر ہوم تعمیر ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شیلٹر ہومز کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، وزیراعظم عمران خان شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے جس میں 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شیلٹر ہومز کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے پشاور کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلٰی معیار کا شیلٹر ہوم کا منصوبہ مکمل ہے، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔ حکام کے مطابق بس اڈوں کے قریب بھی شیلٹر ہوم قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ چارسدہ، کوہاٹ اور حاجی کیمپ اڈوں میں بھی شیلٹر ہوم تعمیر ہوں گے۔ یاد رہے کہ 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا، شیلٹر ہومز بے سہارا اور غریب عوام کیلئے بنائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹر ہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے۔ شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے، اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھر افراد کیلئے لاہور میں فٹ پاتھوں پر عارضی خیمے لگا دیئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 765927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765927/خیبر-پختونخوا-میں-شیلٹرہومز-کیلئے-تیاریاں-مکمل-وزیراعظم-عمران-خان-افتتاح-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org