0
Tuesday 11 Dec 2018 10:49

برطانیہ میں بریگزٹ پر آج ہونے والی ووٹنگ مؤخر

برطانیہ میں بریگزٹ پر آج ہونے والی ووٹنگ مؤخر
اسلام ٹائمز۔ شکست کے خوف سے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے بریگزیٹ پر پارلیمنٹ میں آج ہونے والی رائے شماری مؤخر کر دی۔ وزیراعظم تھریسامے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاہدہ پر اتفاق نہ ہوا تو ڈیل حادثاتی خاتمے سے دوچار ہو گی۔ برطانوی حکومت کے اقدام پر یورپی یونین نے جمعرات کو سربراہی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یورپی یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ ڈیل پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے، یورپی رہنما نو ڈیل سے متعلق بھی حکمت عملی پر غور کریں گے۔ دوسری جانب بریگزٹ کے حق اور مخالفت میں لندن میں مظاہرے بھی کیے گئے۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسکاٹش لیڈر نکولااسٹرجن نے لیبر پارٹی کے قائد جریمی کاربن کو پیشکش کی ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں، مل کر تھریسامے کو ہٹائیں۔

بریگزٹ پر ووٹنگ ملتوی کیے جانے پر برطانیہ کے لیبر رکن پارلیمنٹ رسل موائل نے دارلعوام میں رکھا ہوا شاہی عصا احتجاجی طور پر اٹھا لیا۔ وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے بریگزٹ پر ووٹنگ ملتوی کیے جانے کا اعلان ہوتے ہی رکن پارلیمنٹ رسل موائل آگے بڑھے اور اسپیکر کےسامنے رکھا ہوا شاہی عصا اٹھا کر باہر نکلنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی نے انہیں روک لیا۔ واضح رہے شاہی عصا ایوان کے اختیار کی علامت ہے اور اسے اجلاس کےدوران اسپیکر کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ اس حرکت پر اسپیکر نے رسل موائل سے کہا کہ وہ عصا واپس رکھیں۔ رکن پارلیمنٹ کو ایک روز کےلیے معطل کر کے ایوان سے باہر بھی نکال دیا گیا۔ رسل نے کہا کہ شکر ہے انہیں ٹاور آف لندن میں بند نہیں کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 766033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش