QR CodeQR Code

او ای سی ڈی معاہدے پر دستخط میں نے کیے تھے مگر کبھی کریڈٹ نہیں لیا، اسحاق ڈار

11 Dec 2018 11:40

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ساببق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری ٹیم سوئٹزرلینڈ گئی تھی جہاں سوئس حکام نے کہا تھاکہ پاکستان بتائے کس کا اکاؤنٹ ہے اور اکاؤنٹ نمبر کیا ہے، اس معاملے میں سوئٹزرلینڈ کی وجہ سے تاخیر ہوئی لیکن اچھے کام کا کریڈٹ دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016 میں پیرس میں او ای سی ڈی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اسی معاہدے کے تحت معلومات کا تبادلہ ستمبر 2018 میں ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم سوئٹزرلینڈ گئی تھی جہاں سوئس حکام نے کہا تھاکہ پاکستان بتائے کس کا اکاؤنٹ ہے اور اکاؤنٹ نمبر کیا ہے، اس معاملے میں سوئٹزرلینڈ کی وجہ سے تاخیر ہوئی لیکن اچھے کام کا کریڈٹ دینا چاہیے۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ او ای سی ڈی کی ویب سائٹ پر تمام معلومات موجود ہے اور معاہدے پر دستخط میں نے کیے تھے مگر کبھی کریڈٹ نہیں لیا، معلومات کے تبادلے کیلئے ہم نے انکم ٹیکس قانون میں بھی تبدیلی کی۔ ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میری دنیا میں کسی جگہ کوئی پراپرٹی نہیں اور اپنی بات پر قائم ہوں، کوئی چیز نہیں چھپائی ہر چیز ڈکلیئرڈ ہے، حکومتی وزراء بڑے بڑے دعوے کرکے پھر کہتے ہیں کہ زبان پھسل گئی، اگر حکومت کے پاس میری کسی پراپرٹی کی معلومات ہے تو عوام کے سامنے لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 766037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766037/او-سی-ڈی-معاہدے-پر-دستخط-میں-نے-کیے-تھے-مگر-کبھی-کریڈٹ-نہیں-لیا-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org