QR CodeQR Code

پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں سے دہشتگرد امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں

جب تک پاکستان کا رویہ تبدیل نہیں ہوتا، ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیئے، نکی ہیلی کی ہرزہ سرائی

جب تک پاکستان کچھ کرکے نہیں دکھاتا، امریکہ اسوقت تک سول اور فوجی امداد نہیں دیگا

11 Dec 2018 09:35

امریکی جریدے کو انٹرویو میں امریکی مندوب برائے اقوام متحدہ نے پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی، نکی ہیلی نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، جہاں سے دہشتگرد امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ امریکہ کو پاکستان پر واضح کر دینا چاہیئے کہ جب تک پاکستان کچھ کرکے نہیں دکھاتا، امریکہ اسوقت تک سول اور فوجی امداد نہیں دیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی عہدے دار نکی ہیلی نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ جب تک پاکستان کا رویہ تبدیل نہیں ہوتا، ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیئے۔ امریکی جریدے کو انٹرویو میں امریکی مندوب برائے اقوام متحدہ نے پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی، نکی ہیلی نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، جہاں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ امریکہ کو پاکستان پر واضح کر دینا چاہیئے کہ جب تک پاکستان کچھ کرکے نہیں دکھاتا، امریکہ اس وقت تک سول اور فوجی امداد نہیں دے گا۔ نہ ہی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مدد کرے گا، بھارتی نژاد "نرمیتا رندھاوا ہیلی" آئندہ دنوں اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 766038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766038/جب-تک-پاکستان-کا-رویہ-تبدیل-نہیں-ہوتا-ایک-ڈالر-بھی-دینا-چاہیئے-نکی-ہیلی-کی-ہرزہ-سرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org