0
Tuesday 11 Dec 2018 20:01

کشمیر کا فوجی حل ناممکن ہے، امرجیت سنگھ دلت

کشمیر کا فوجی حل ناممکن ہے، امرجیت سنگھ دلت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فوجی قوت کے ذریعے حل کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر ایک فوجی معاملہ نہیں بلکہ اس کا حل سیاسی طور پر ہی نکالا جانا چاہیے۔ امرجیت سنگھ دلت نے نئی دہلی میں ملٹری لٹریچر فیسٹیول میں منعقدہ سیشن بعنوان ’’کشمیر تنازعہ: تشخیص و علاج‘‘ میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو فوجی قوت کے ذریعے حل کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے رول کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاہم کشمیری اب پاکستان میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ اے ایس دلت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا اب مسئلہ کشمیر میں کوئی خصوصی رول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف 1994ء تا 1995ء کشمیر میں دلچسپی رکھتا تھا جس دوران وہ یہاں تمام تر حالات کا بلواسطہ ذمہ دار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں اب حالات بہتر ہے اور سب کچھ قابو میں ہے لیکن یہاں سیاسی پہل کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 766043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش