0
Tuesday 11 Dec 2018 17:02

عرس خواجہ فرید پر میلے کی بحالی خوش آئند ہے، فیصلہ امن پرستوں کی فتح ہے، غلام فرید کوریجہ

عرس خواجہ فرید پر میلے کی بحالی خوش آئند ہے، فیصلہ امن پرستوں کی فتح ہے، غلام فرید کوریجہ
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین و سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عُرس خواجہ فرید پر میلہ کی بحالی خوش آئند ہے اور امن پرستوں کی فتح ہے۔ عُرس فرید پر سالانہ 17 ویں سرائیکی نیشنل کانفرنس اور خواجہ فرید تصوف سیمینار کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خطہ کی عوام صوبہ سرائیکستان کا قیام چاہتے ہیں، سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں اور پنجابیوں کی شناخت کو 1973ء کے آئین کے تحت تسلیم کیا گیا، سرائیکیوں کی شناخت کو بھی تسلیم کیا جائے، خواجہ فرید  سائیں کا عُرس خطہ کے عوام کا قومی تہوار ہے، پورے صوبے میں چھٹی کی جائے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف وسیع تر آپریشن کی ضرورت ہے، کرپشن معاشرہ میں نچلی سطح تک رچ بس چکی ہے، عمران خان کرپشن کے خلاف نئی قانون سازی کریں، معاشی بحران پر قابو پانا چاہیے، بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کیلئے مسائل کھڑے کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 766128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش