QR CodeQR Code

سندھ میں گیس کا سنگین بحران، پہلی بار مسلسل تیسرے روز سی این جی اسٹیشنز بند

11 Dec 2018 17:29

سوئی سدرن حکام کے مطابق سندھ میں تین گیس فیلڈز بند ہیں جس کے باعث صوبے میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ سوئی گیس حکام نے بتایا کہ گیس بحران کے باعث کل مسلسل تیسرے روز بھی صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں گیس کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا۔ سوئی سدرن حکام کے مطابق سندھ میں تین گیس فیلڈز بند ہیں جس کے باعث صوبے میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ سوئی گیس حکام نے بتایا کہ گیس بحران کے باعث کل مسلسل تیسرے روز بھی صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلی بار مسلسل تیسرے روز سی این جی بند کی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 766132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766132/سندھ-میں-گیس-کا-سنگین-بحران-پہلی-بار-مسلسل-تیسرے-روز-سی-این-جی-اسٹیشنز-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org