0
Tuesday 11 Dec 2018 17:40

شہداء کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، علامہ ناظر عباس تقوی

شہداء کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا جو اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صوتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، لیکن حقیقیت یہ ہے کہ صورتحال کسی صورت اطمینان بخش نہیں ہے۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ماضی کے اندر جو لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے اور مختلف واقعات اور سانحات میں شہید کئے گئے، اُن کے ورثاء کو ابھی تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا ہے، وہ دہشت گرد جو مختلف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہے وہ آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں، ہم وزیراعلیٰ سندھ اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی توجہ مبزول کرانا چاہتے ہیں کہ شہداء کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ جن دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزائیں موت سنادی گئی ہیں اُس پر عمل درآمد کیا جائے، دہشت گردوں کو سزائیں دینا اور اُن کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے ہی ملک میں پائیدار امن و امان قائم ہوسکتا ہے۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کا مسئلہ بھی ایک معمہ بن گیا ہے، مدارس کی رجسٹریشن کا سلسلہ جنرل مشرف کے دور سے شروع ہوا جو اب تک جاری ہے جبکہ اس عمل کو کئی سال پہلے ہی مکمل ہوجانا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 766133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش