QR CodeQR Code

کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز

11 Dec 2018 21:19

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے روز غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کو ہٹا کر ریلوے ٹریک کلیئر کرنے کا کام شروع کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز ٹریک پر قائم فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں کو خود تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے روز غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کو ہٹا کر ریلوے ٹریک کلیئر کرنے کا کام شروع کیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز غریب آباد میں ٹریک پر قائم فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں کو خود تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق ریلوے کی 580 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، جسے واگزار کرانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 766177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766177/کراچی-سرکلر-ریلوے-کے-ٹریک-پر-قائم-تجاوزات-خاتمے-کیلئے-آپریشن-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org