0
Tuesday 11 Dec 2018 22:14

امریکہ نے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

امریکہ نے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اتنا بڑا اقدام امریکہ نے اقلیتوں سے ناروا سلوک کا بہانہ بناتے ہوئے اٹھایا ہے۔ اسی سال مئی میں عالمی مذہبی آزادی رپورٹ 2017ء جاری کی گئی تھی۔ مذہبی آزادی پر امریکہ کے خصوصی سفیر سیموئیل برون بیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں بھی مختلف مذاہب کو آزادی حاصل نہیں ہے۔ امریکہ بھارت کو واچ لسٹ میں نہیں ڈال رہا۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا یہ رپورٹ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی حمایت میں امریکی تاریخی کردار کا ایک بیان ہے۔ مذہبی آزادی کا امریکہ کے آغاز میں کردار تھا اور یہ ہمارے مستقبل کیلئے بھی اہم ہے۔ یہ دنیا بھر کے ہر شہری کا حق ہے، صدر ٹرمپ اور نائب صدر مذہبی آزادی کے خواہاں افراد کے ساتھ ہیں۔ ہم دنیا بھر میں حال اور مستقبل میں مذہبی آزادی کی حمایت کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی اور عالمی اقدار کے تحفظ کیلئے امریکی سفارت کاروں کی محنت کو آشکار کرتی ہے۔

یہ رپورٹ 200 ملکوں میں حکومتوں، دہشت گرد گروپوں اور انفرادی شخصیات کی جانب سے مذہبی آزادی کو پامال کرنے اور اس مسئلے کے حل کا احاطہ کرتی ہے۔ اسی سال 25 اور 26 جولائی کو امریکہ میں مذہبی آزادی پر پہلی مرتبہ وزراء کی سطح کی کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں ہم خیال حکومتوں، عالمی تنظیموں، مذہبی طبقات، سول سوسائٹی کے افراد کو دعوت دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان کا نام واچ لسٹ سے نکال کر بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکہ نے یہ قدم پاکستان میں مذہبی آزادی میں حائل مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اٹھایا۔ علاوہ ازیں امریکہ نے اقلیتوں سے ناروا سلوک کے باعث پاکستان کو تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 766190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش