QR CodeQR Code

دہشتگردی و انتہاپسندی کے پیچھے چھپے ہاتھ کو ہمیشہ کیلئے توڑنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

11 Dec 2018 23:55

کراچی میں عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عوام مسائل کا حل اور معاشی استحکام چاہتے ہیں، جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو عوام کے بنیادی مسائل کو ہنگامی طور پر حل کیا جائے، غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تعاون کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام مسائل کا حل اور معاشی استحکام چاہتے ہیں، جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو عوام کے بنیادی مسائل کو ہنگامی طور پر حل کیا جائے، غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تعاون کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیاں قابل تعریف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں، موجودہ حکومت کو معاشی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹائم فریم کی بجائے کام پر توجہ دلانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے پیچھے چھپے ہاتھ کو ہمیشہ کیلئے توڑنا ہوگا، بھارت خطے کے امن کا دشمن اور بیرونی آقاؤں کی تھانے داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، برما، شام اور فلسطین کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور قتل و غارتگری پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار جانبدار نظر آتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 766202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766202/دہشتگردی-انتہاپسندی-کے-پیچھے-چھپے-ہاتھ-کو-ہمیشہ-کیلئے-توڑنا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org