QR CodeQR Code

برازیل، چرچ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

12 Dec 2018 08:14

چرچ میں موجود ایک خاتون نے بتایا کہ فائرنگ ہونے کے ساتھ ہی سب نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا اور متعدد لوگ گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔برازیل کے شہر کیمپیانز کے چرچ میں مسلح شخص نے خودکشی کرنے سے قبل فائرنگ کر کے 5 لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ خبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ چرچ میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص چرچ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے بعدازاں مسلح شخص نے اسی ہتھیار سے اپنی جان لے لی۔ پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کی شناخت اور فائرنگ کے پیچھے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔ چرچ میں موجود ایک خاتون نے بتایا کہ فائرنگ ہونے کے ساتھ ہی سب نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا اور متعدد لوگ گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے۔


گزشتہ برس نومبر میں امریکا میں ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک سفید فام امریکی شہری نے چرچ میں داخل ہو کر فائرنگ کی تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 766219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766219/برازیل-چرچ-میں-فائرنگ-سے-5-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org