0
Wednesday 12 Dec 2018 09:39

خواجہ آصف کی گرفتاری کا اشارہ

خواجہ آصف کی گرفتاری کا اشارہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ اس بات تک ختم نہیں ہو گا، سیالکوٹ کے خواجے بھی گرفت میں آئیں گے۔ نیب لاہور نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق نے پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی۔ منگل کو وہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو نیب لاہور کی جانب سے پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں پیش کئے گئے شواہد کی بناء پر ان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی گئی، جس پر نیب لاہور کی ٹیم نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری کے دوران نیب آرڈیننس 1999ء کی شق 9A کے تحت بد عنوانی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملنے کے بعد حقائق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق عثمان ڈار نے اس گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اس بات تک ختم نہیں ہو گا، سیالکوٹ کے خواجے بھی گرفت میں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کا چئیرمین مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا لگایا ہوا ہے ،ہمیں ابھی آئے 3 ماہ ہوئے ہیں ہم نے نیب میں چپڑاسی تک بھرتی نہیں کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 766223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش