0
Wednesday 12 Dec 2018 10:24

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی ہرزہ سرائی مسترد کر دی

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی ہرزہ سرائی مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادیوں کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادیوں کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جیوری کی ساکھ اور غیر جانبداری پر سنجیدہ سوالات موجود ہیں کیونکہ پاکستان ایک کثیر مذہبی معاشرہ ہے، جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ساتھ رہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان کی آبادی میں 4 فیصد مسیحی، ہندو، بدھ اور سکھ شامل ہیں، اقلیتوں سے مساوی سلوک اور حقوق کی فراہمی آئین کی اساس ہے۔ اقلیتوں کو قانون سازی کے عمل میں شریک کرنے کیلئے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں جب کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور جائیدادوں کے تحفظ کیلئے عدلیہ نے تاریخی فیصلے کئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے، انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر میں خلاف ورزیاں نظر نہیں آ رہیں، پاکستان کو کسی ملک سے اقلیتوں کے تحفظ کا درس دیئے جانے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش