0
Wednesday 12 Dec 2018 11:26

کانگریس کی راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں جیت، جموں میں کارکنوں کا جشن

کانگریس کی راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں جیت، جموں میں کارکنوں کا جشن
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے گذشتہ روز یہاں جموں کے پارٹی ہیڈکوارٹر میں راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر پارٹی کی جیت کا جشن منایا۔ کانگریس ورکروں اور کارکنوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر مٹھائیاں بانٹیں اور پٹاخے چھوڑنے کے علاوہ کانگریس ورکروں نے بھاجپا مخالف نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے کہا کہ ہم پُرامید ہیں کہ آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں کانگریس جیت درج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھاجپا کے کھوکھلے نعرے اور دعوے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کے لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے عوامی اُمنگوں کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ اس موقع پر رمن بھلہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ تقسیم کی سیاست کرنے والی جماعتوں کو نظرانداز کریں۔
خبر کا کوڈ : 766226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش