QR CodeQR Code

مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، کیجریوال

12 Dec 2018 12:16

پانچ ریاستوں میں عوام کی طرف سے بی جے پی کو مسترد کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلٰی نے کہا ہے کہ ان ریاستوں کے انتخابات کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے نریندر مودی کے آمرانہ رویہ اور غرور کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیجریوال نے منگل کو ٹویٹ کیا ’’مودی حکومت کی الٹی  گنتی شروع  ہوگئی‘‘۔ پانچ ریاستوں میں عوام کی طرف سے بی جے پی کو مسترد  کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان ریاستوں کے انتخابات کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے نریندر مودی کے آمرانہ رویہ اور غرور  کے خلاف فیصلہ سنایا ہے اور معاشرے کی فرقہ وارانہ صف بندی  کی  مخالفت کی  ہے۔ ادھر مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی نے انتخابات کے رجحانات کے بعد یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی نے اقلیتوں اور دلتوں پر جس طرح سے حملے شروع کئے اور نفرت اور تشدد کا ماحول بنایا اس پر عوام میں غصہ بڑھا۔ اس دوران بی جے پی کے ناراض رہنما شترو گھن سنہا نے ٹویٹ  کرکے کہا کہ جو لوگ ہار گئے  ہیں، یہ ان کے  غرور، خراب کارکردگی اور بہت زیادہ عزائم رکھنے کا نتیجہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 766227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766227/مودی-حکومت-کی-الٹی-گنتی-شروع-ہو-چکی-ہے-کیجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org