0
Wednesday 12 Dec 2018 14:26

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں اور نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ پشاور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیب کی جانب سے انہیں مالم جبہ اسکینڈل تحقیقات کے حوالے سے نوٹس ملا ہے، نیب نے انہیں گواہ کے طور پر بلایا ہے۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے نوٹس ملا ہے اور وہ نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، ایکٹ مکمل ہو چکا ہے، جلد ہی قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 766278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش