0
Wednesday 12 Dec 2018 16:14

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں، اجمل خان وزیر

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں، اجمل خان وزیر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر افغان مہاجرین کے حوالہ سے جامع پالیسی بنانے پر کام جاری ہے اور یہ کہ مہاجرین کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں، تاہم مہاجرین کی آڑ میں موجود جرائم پیشہ عناصر اور سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں کی برتی جائے گی۔ پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں افغان بچوں کو شہریت کے حقوق دینے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ انداز سے میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد یعنی 60 فیصد کا بوجھ ہمارا صوبہ اُٹھا رہا ہے جہاں مہاجر خاندانوں کو ہمارے ہسپتالوں میں علاج معالجے، سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کی سہولتیں میسر ہیں۔

اجمل خان وزیر نے کہا کہ پاکستان انسانی بنیادوں پر لاکھوں افغان مہاجرین کی ذمہ داری اٹھا رہا ہے حالانکہ ہمارے اپنے محدود وسائل ہیں، لیکن ہم نے کبھی وسائل کو آڑے نہیں آنے دیا، اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان مہاجرین کی واپسی اور آباد کاری کیلئے پاکستان کی مدد کرے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے ڈائیلاگ اور مشاورتی محافل میں سامنے آنے والی تجاویز اور آراء کو مجوزہ مہاجرین پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوامی حکومت ہے جو تمام پالیسیاں بناتے وقت عوامی رائے کو مدنظر رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
خبر کا کوڈ : 766314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش