0
Wednesday 12 Dec 2018 16:20

جو ریاست کو عزت دیگا اسے عزت دی جائیگی، شہریار آفریدی

جو ریاست کو عزت دیگا اسے عزت دی جائیگی، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں بچوں کی تربیت ایسے کرنی چاہیئے کہ وہ بڑے ہوکر بلا تفریق انسانیت کی خدمت کریں، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا مقصد صرف پیسہ بنانا نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام آباد میں نجی اسکول میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، ہمیں ان کی تعلیم کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کا مقصد زیادہ پیسے کمانا، انگریزی بولنا یا سکھانا نہیں بلکہ بچوں کو ایسا فرد بنانا چاہیئے جو دوسروں کی مدد کریں اور پڑھ لکھ کر مہذب انسان بنیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں بلاامتیاز سب کو عزت دی جائے گی، قانون کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کو سبق سکھایا جائے گا، جو ریاست کو عزت دیگا اسے عزت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 766316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش