0
Wednesday 12 Dec 2018 16:25

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار سالہ فلسطینی بچہ شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار سالہ فلسطینی بچہ شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 4 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مظاہرے میں شامل 4 سالہ بچہ احمد ابو عبید اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ احمد کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ فلسطین کی وزرات صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احمد اپنے والد کے ہمراہ احتجاج میں شریک تھا جہاں وہ اسرائیلی فوج کی اندھی گولی کا نشانہ بن گیا۔ گولی نے ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ فلسطینی اپنے گھروں کو واپسی مہم کے تحت اس جمعہ بھی اسرائیلی سرحد کے نزدیک سراپا احتجاج تھے، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر رواں برس 30 مارچ سے جاری ہر جمعے کو احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 197 ہوگئی ہے، فضائی حملوں، محاصروں کے درمیان اور چیک پوسٹس پر ہونے والی شہادتیں اس کے علاوہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 766318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش