0
Wednesday 12 Dec 2018 16:49

ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے، خورشید شاہ

ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں آج تک جو ہوا سیاست دانوں نے کیا اور ہم ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے۔  ملیر بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج تو لوگ یو ٹرن کو بھی اپنی کامیابی کی کہانی کہتے ہیں، لیکن ہم تو وہ سیاست دان ہیں جو وعدہ پورا کرنے کے لیے تختہ دار پر چڑھنا جانتے ہیں، پاکستان آنے سے روکا جاتا ہے ہم آتے ہیں شہید ہوجاتے ہیں یو ٹرن نہیں لیتے جب کہ آپ حکومت میں آئے ہو جو وعدے کیے پورے کرو ، ہم ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے، مرغی کے انڈے والی باتیں نہ کرو۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں آج تک جو ہوا سیاست دانوں نے کیا، غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن ملک کو نہیں توڑا، سیاست دانوں نے ہاری ہوی جنگیں جیتی، 18 سالوں میں ملک توڑ دیا گیا، تین جنگیں لڑیں، ڈیم کیوں نہیں بنے، کیوں کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ قائد آعظم کے بعد 52 سے 70 تک ڈکٹیرز کا کنٹرول رہا، اس ملک میں پیروکریٹس کو لایا گیا، سکندر مرزا جیسے لوگ آئے، پارلیمنٹ پر بھی انکا کنٹرول رہا، انہوں نے 62 کا آئین بھی دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے ترقی دلوا سکتا ہے تو وہ سیاست دان ہیں لیکن کچھ آمروں نے لوگوں کے زہنوں میں ایسی باتیں ڈالی ہیں کہ ہماری توجہ مسائل پر نہیں ہوتی، عوام کی جب تک سیاست میں دلچسپی نہیں ہوگی تو کچھ نہیں بدلے گا، مجھے فخر ہے کہ میں سیاست دان ہوں، یہ ملک سیاست دانوں نے بنایا۔
خبر کا کوڈ : 766323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش