0
Wednesday 12 Dec 2018 17:24

بنوں، ضلعی خطیب سمیت چھ دیگر علماء کے نام تھریٹس الرٹ جاری

بنوں، ضلعی خطیب سمیت چھ دیگر علماء کے نام تھریٹس الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ بنوں کے ڈسٹرکٹ خطیب سمیت چھ اہم علماء کے نام تھریٹس الرٹ جاری کر دی گئی، ڈی پی او نے سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلعی خطیب مفتی عبدالغنی ایڈووکیٹ، مولانا سید نسیم علی شاہ مہتمم مدرسہ المرکز الاسلامی، مولانا منہاج الدین امام مسجد مبارک، مولانا اعزاز اللہ حقانی مہتمم مدرسہ یتیم خانہ، حافظ عبدالستار شاہ بخاری مہتمم مدنی مسجد مال منڈی اور مولانا شیر نواز مہتمم احیاء العلوم مدرسہ بچکی جانی خیل کے نام پر ایڈوائزری نوٹس جاری کیا ہے کہ ضلع بنوں کو ملک کی مختلف سکیورٹی ایجنسیوں سے مختلف قسم کے سکیورٹی تھریٹس موصول ہوئے ہیں۔ مذکورہ شخصیات اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں اور غیر ضروری اجتماعات میں شرکت اور نقل و حرکت سے گریز کریں۔ ان شخصیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ آتے جاتے وقت راستے اور اوقات سفر تبدیل کیا کریں اور ڈرائیور کو اکیلا نہ چھوڑیں، گاڑی میں بیٹھنے سے قبل نیچے اچھی طرح چیک کیا کریں۔ ڈی پی او کی طرف سے حفاظت کے طور پر دس نکات بتائے گئے ہیں، مذکورہ ایڈوائزری نوٹس کی کاپی آئی جی خیبر پختونخوا، کمشنر بنوں ڈویژن، ڈی آئی جی بنوں، کمانڈنٹ 116 بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر بنوں کو ارسال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بنوں سے تعلق رکھنے والے  پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز سمیت 15 اہم شخصیات کے نام بھی تھریٹس الرٹ جاری کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 766326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش