0
Wednesday 12 Dec 2018 19:07

جرائم پیشہ افراد سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، کراچی پولیس چیف

جرائم پیشہ افراد سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، تاہم ایسے پولیس والوں کو باہر نکال پھینکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے سی ایل سی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی چیف امیر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیسنگ ایک چینل ہے، کسی گورے کو بٹھا دیں، تو وہ بھی سب سے پہلے کہے گا کہ ضروری چیز سیکیورٹی ہے، پاکستان میں سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی بہت ضرورت ہے، جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ اب بھی کراچی میں نہیں ہے۔ کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں استعمال گاڑی کا مالک 6 سال پہلے مر چکا ہے اور گاڑی ابھی تک اسی مرے ہوئے شخص کے نام پر چل رہی تھی۔

امیر شیخ نے کہا کہ سی پی ایل سی اور پولیس جرائم کو ریکارڈ کرتی ہے، کئی جرائم کی وارداتیں ریکارڈ نہیں ہوتیں، ایسا نظام لا رہے ہیں کہ ہر جرائم کی واردات ریکارڈ ہوگی، ایک ایپ کے ذریعے جرائم کی واردات کو درج کرایا جا سکے گا۔ پولیس چیف امیر شیخ نے کہا کہ پولیس میں غلط لوگوں کو باہر ہونا چاہیے، پولیس کے اچھے کام پر دو لفظ اچھے بول دیں تو حوصلہ بڑھ جاتا ہے، پولیس والا جرائم پیشہ عناصر سے ملا ہوا ہو، تو عوام، پولیس اور شہداء کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، ایسے پولیس والوں کو باہر نکال پھینکیں گے، پولیس ایسی ہو کہ جس کو اچھا آدمی دیکھ کر قریب آئے اور برا دیکھ کر ڈرے۔
خبر کا کوڈ : 766338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش