0
Wednesday 12 Dec 2018 19:24

بہاؤالدین زکریا یونیوسٹی کے پروفیسر کے اغواء میں طلبہ ہی ملوث نکلے، پولیس کی کامیاب کارروائی

بہاؤالدین زکریا یونیوسٹی کے پروفیسر کے اغواء میں طلبہ ہی ملوث نکلے، پولیس کی کامیاب کارروائی
اسلام ٹائمز۔ ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارسٹری کے پروفیسر واصف نعمان کو اغواء کے فوراً بعد بازیاب کرا لیا گیا، پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واصف کو نامعلوم کار سوار ملتان پبلک اسکول روڈ سے اغواء کرکے لے گئے تھے، جس پر طلباء نے یونیورسٹی کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پروفیسر واصف کے اغوا میں ملوث تین افراد کو ایک گاڑی سے حراست میں لے لیا، جو یونیورسٹی کے ہی طالبعلم تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار طالب علموں نے استاد کے اغواء کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد پروفیسر واصف کو بازیاب کرایا گیا۔ اس کیس میں مزید 2 طالب علموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ بہاؤالدین زکریا میں اغواء کا مقدمہ درج کرکے 5 گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 766344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش