0
Wednesday 12 Dec 2018 19:32

تم سے پہلے بھی اک شخص کو خدا ہونے پہ یقیں تھا، بلاول بھٹو زرداری

تم سے پہلے بھی اک شخص کو خدا ہونے پہ یقیں تھا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شعر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم سے پہلے بھی اک شخص کو خدا ہونے پہ یقین تھا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حبیب جالب کی نظم کا شعر ٹویٹ کر دیا، اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں اس ٹوئٹ کو حکومت پر تنقید کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا، اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا۔ واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ اس کیس میں بلاول بھٹو کو بھی سوال نامہ بھجوایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش