QR CodeQR Code

فرانس میں دہشتگرد حملہ، 4 افراد زیر حراست

13 Dec 2018 09:55

29سالہ حملہ آور فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں تشدد اور ڈکیتی کے جرائم میں 27 بار جیل جا چکا ہے، حملہ آور کا تعلق مراکشی نژاد خاندان سے بتایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اسٹراسبرگ فائرنگ کی تحقیقات دہشت گردی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہے، حملہ آور کی تلاش جاری ہے، حملہ آور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ حملہ آور سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ حملہ آور چاقو اور گن سے مسلح تھا۔ 29سالہ حملہ آور فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں تشدد اور ڈکیتی کے جرائم میں 27 بار جیل جا چکا ہے، حملہ آور کا تعلق مراکشی نژاد خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس کے شہر اسٹراسبرگ کی کرسمس مارکیٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا تھا۔
واقعے میں حملہ آور کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے جن میں سے 6 شدید زخمی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 766402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766402/فرانس-میں-دہشتگرد-حملہ-4-افراد-زیر-حراست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org