0
Thursday 13 Dec 2018 10:38

بھاجپا کی منفی سیاست کی شکست باعث مسرت ہے، سونیا گاندھی

بھاجپا کی منفی سیاست کی شکست باعث مسرت ہے، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بھارت کی تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی منفی سیاست کی ہار ہوئی ہے۔ سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب پر کہا، میں یقینی طور پر بہت خوش ہوں کہ کانگریس نے ان اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرکے بی جے پی کی منفی سیاست کو شکست دی ہے۔

کانگریس کی سابق صدر نے کہا کہ پارٹی کو اب لوگوں کے مسائل کے حل نکال کر ان کی خدمت کرنی ہے اور ملک کی ترقی کے لئے موثر انداز میں کام کرنا ہے۔ اس دوران تینوں ریاستوں میں اپنی پارٹی کی جیت کو کانگریس کے صدر راہل گاندھی کہا کہ کانگریس عوام کے حق کے لئے کام کرے گی اور کسی کے لئے بھی اس طرح کے الفاظ کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 766408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش