0
Friday 3 Jun 2011 22:47

آئی ایم ایف پہلے ہی بجٹ بنا چکی ہے، اگر ہم بھی ڈیسک بجاتے تو یہ ملک سے غداری ہوتی، چودھری نثار علی

آئی ایم ایف پہلے ہی بجٹ بنا چکی ہے، اگر ہم بھی ڈیسک بجاتے تو یہ ملک سے غداری ہوتی، چودھری نثار علی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ کو آج نیا رخ دینے کی کوشش کی ہے، بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے اس میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا، دو مئی کے واقعہ پر صدر اور وزیراعظم خاموش تھے،اگر اپوزیشن احتجاج نہ کرتی تو متفقہ قرارداد نہ لائی جاتی،حکومت عدلیہ کے راستے میں دیواریں کھڑی کرنے کی کوششیں کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کہ اسامہ کی ہلاکت پر دنیا حیرت زدہ ہے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے، بجٹ سے پہلے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے بارے میں پوچھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھوک سے بچتے ہیں تو دھماکوں میں مر رہے ہیں اور دھماکوں سے بچتے ہیں تو ایجنسیاں اٹھا لیتی ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ آج پاکستانی اور پاکستان جتنا غیر محفوظ ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ : 76644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش