0
Thursday 13 Dec 2018 13:48

وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایات پر غیر قانونی اقدامات میں ملوث نجی ہسپتالوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل کمیٹی قائم

وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایات پر غیر قانونی اقدامات میں ملوث نجی ہسپتالوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل کمیٹی قائم
اسلام  ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات پر حکومت بلوچستان محکمہ صحت نے غیر قانونی اقدامات میں ملوث نجی ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایک اسپیشل کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نسیم کی قیادت میں قائم کردی، جس کے ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ ثانیہ صافی اور پرائیوٹ ہسپتالوں کی ریگولیٹری اتھارٹی کی سربراہ ڈاکٹر نسرین لطیف شامل ہیں۔ اسپیشل کمیٹی نجی ہسپتالوں کے خلاف بڑی سطح پر کریک ڈاؤن کرے گی، جو نجی ہسپتالوں کے قائم کردہ قوانین کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان اور وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری کی سربراہی میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عوام الناس کو کاروباری مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، اور تمام نجی ہسپتالوں کو نجی ہسپتالوں کے قوانین کے تابع بنایا جائے گا تاکہ عوام الناس کی شکایتوں کا ازالہ کرکے انہیں ہر ممکن طبی خدمات پہنچائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 766463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش