ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو کا سول ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ
13 Dec 2018 14:08
ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں غیر حاضر اور فرائض سے غفلت برتنے پر نرسنگ سپریٹنڈنٹ اسٹاف، نرسسز اور آر ایم او کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ نے واضح کیا کہ بنیادی فرائض سے غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو نے گذشتہ رات سول ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق گذشتہ شب میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ نے عوامی شکایات پرہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا اچانک معائنہ کیا، اور ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں غیر حاضر اور فرائض سے غفلت برتنے پر نرسنگ سپریٹنڈنٹ اسٹاف، نرسسز اور آر ایم او کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ نے واضح کیا کہ بنیادی فرائض سے غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ معطل اسٹاف اندر معیاد تین روز غیر حاضری کی ٹھوس وجوہات کے ساتھ تحریری جواب داخل کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ شہر کے وسط میں واقع ہے جہاں مریضوں کی آمد و رفت صوبائی دارالحکومت کے کسی بھی دیگر ہسپتال سے کہیں زیادہ ہے ایسے حالات میں سوئپر سے لیکر ذمہ دار افسران تک ہر اہلکار کی ڈیوٹی کی پابندی لازمی ہے۔ کیونکہ فرائض سے کسی بھی طرح کی غفلت قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 766464