0
Thursday 13 Dec 2018 15:40

کراچی میں آج سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آج سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آج شام سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطاق کراچی میں کوئٹہ سے آنے والی سرد ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جس کے باعث موسم خشک اور گرد آلود ہوسکتا ہے۔ تاہم ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کا امکان مسترد کردیا۔ دوسری جانب 'ویدر اَپ ڈیٹس کراچی' نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ رواں ہفتے اور اتوار کے روز کراچی کے باسیوں کو سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ویدر اَپ ڈیٹس کراچی کے مطابق ماہ دسمبر کے آغاز میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، جن کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ یخ بستہ ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر تک ہوگی، جس کا زور 45 سے 55 کلو میٹر تک بڑھ سکتا ہے۔ سرد ہواؤں کے باعث شہر کا درجہ حرارت دن میں 22 سے 24 ڈگری جب کہ رات میں 9 سے 12 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث دھول اور شدید ٹھنڈ کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 766480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش