QR CodeQR Code

شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

13 Dec 2018 16:22

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے گذشتہ 3 ماہ سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار تھا اور حکومت نے بطور چیئرمین شہباز شریف کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت اور اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے گذشتہ 3 ماہ سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار تھا اور حکومت نے بطور چیئرمین شہباز شریف کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا۔ تاہم آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دے دیا تھا۔ جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن وفد میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران اس بات پر اتفاق کرلیا گیا کہ شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ہوں گے۔ حکومتی وفد میں شامل وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی بنے گی، جس کے سربراہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ وہ کون سی مجبوریاں تھیں کہ اپوزیشن کا مطالبہ ماننا پڑا؟، جس پر پرویز خٹک نے جواب دیا کہ مجبوریاں نہیں ہوتیں، لیکن ایوان کو چلانا تھا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ روایت تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو چئیرمین پی اے سی مانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 766490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766490/شہباز-شریف-کو-پبلک-اکاؤنٹس-کمیٹی-کا-چیئرمین-بنانے-پر-حکومت-اور-اپوزیشن-میں-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org