0
Thursday 13 Dec 2018 17:13

شہباز شریف کے پاس 2 ہزار سے زائد، ہمارے پاس صرف 60 سکیورٹی اہلکار ہیں، عثمان بزدار

شہباز شریف کے پاس 2 ہزار سے زائد، ہمارے پاس صرف 60 سکیورٹی اہلکار ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے سکیورٹی کے نام پر 55 کروڑ روپے جاتی امرا پر خرچ کئے، اتفاق فاؤنڈری سے 240 کنال اراضی واگزار کروائی گئی، اس میں سے 71 کنال اراضی وفاقی حکومت کی تھی۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، سرکاری زمینوں پر تجاوزات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاکھوں ایکڑ اراضی واگزار کروائی، اتفاق فاؤنڈری سے 240 کنال اراضی وا گزار کروائی گئی، اس میں سے 71 کنال اراضی وفاقی حکومت کی تھی۔ کوشش کی ہے انسداد تجاوزات آپریشن میں عام آدمی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ایک ایک پائی کا حساب دیں گے۔ سابق وزیراعلٰی کے پاس 2 ہزار سے زائد، ہمارے پاس صرف 60 سکیورٹی اہلکار ہیں۔ سرکاری زمینوں پر قبضے میں اداروں کے افسران شامل تھے۔ وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا بھی پتہ چلایا گیا۔ ہفتے میں ایک دن عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے مختص کیا ہوا ہے، میرے دروازے عام آدمی کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے سکیورٹی کے نام پر 55 کروڑ روپے جاتی امرا پر خرچ کئے، جس نے بھی سرکار کا پیسہ کھایا اسے واپس کرنا پڑے گا، جہاں جس اقدام کی ضرورت ہوئی ہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 766500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش