0
Thursday 13 Dec 2018 17:23

محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سبکو مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے، محمد خان لہڑی

محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سبکو مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے، محمد خان لہڑی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ تعلیم میں تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت تحقیق کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے، سکولز میں سائنس لیبارٹریوں اور جدید تحقیقاتی سینٹروں کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا، اس سلسلے میں صوبائی وزیراعلٰی جام کمال خان خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا۔ نظام تعلیم کی ترقی اور محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ والدین اور طالبعلم ملکر تعلیمی نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں، اور متعلقہ ڈی ای او کو اپنے علاقے میں ہونے والی غفلت کے حوالے سے فوراً آگاہ کریں۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے بلوچستان اسپیشل ایجوکیشن ایکٹ 2018ء کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے مجوزہ قانون کے نفاذ اور عملدرآمد کے حوالے سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 766503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش