0
Thursday 13 Dec 2018 17:36

پشاور، ہسپتالوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے آڈٹ شروع کردیا گیا

پشاور، ہسپتالوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے آڈٹ شروع کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے تدریسی (ایم ٹی آئیز) ہسپتالوں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کیلئے پرفارمنس آڈٹ کا چوتھا راؤنڈ شروع کردیا گیا ہے۔ پرفارمنس آڈٹ خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئرکمیشن اور شفاء انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ کا آغاز پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کیا جا رہا ہے، جس کے بعد صوبے کے دیگر تدریسی ہسپتالوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائیگا جبکہ اس سلسلے میں رپورٹ تیار کرکے محکمہ صحت حکام اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو ارسال کی جائیگی۔ ہسپتالوں کی پرفارمنس آڈٹ کا مقصد طبی سروسز اور فنڈز کے استعمال سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لینا اور اس ضمن میں بہتری کیلئے تجاویز پیش کرنا ہے تاکہ ان ہسپتالوں میں عالمی معیار کے مطابق طبی سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق پہلے آڈٹ پرفارمنس رپورٹ میں ہسپتالوں کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار دی گئی تھی، تاہم بعد میں ہونے والے آڈٹ میں ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری رپورٹ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 766505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش