0
Thursday 13 Dec 2018 17:45

بلوچستان اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

بلوچستان اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے بلوچستان اور صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے کوئٹہ بارکھان، فورٹ منرو اور دیگر میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق معلومات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ تفصیلات کیمطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان اور فورٹ منرو کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز فورٹ منرو سے 15کلومیٹر شمال مغرب میں ہے جبکہ زیر زمین اس زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 766511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش