QR CodeQR Code

مردان، سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر 9 سی این جی اسٹیشنز سیل

13 Dec 2018 18:15

اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی مردان صوبیہ ضیاء نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر تخت بھائی سب ڈویژن میں 9 سی این جی سٹیشنز کو سیل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی مردان صوبیہ ضیاء نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر تخت بھائی سب ڈویژن میں 9 سی این جی سٹیشن کو سیل کردیا۔ پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صوبیہ ضیاء نے  صبح سویرے اچانک تخت بھائی سب ڈویژن میں قائم سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ مار کر صبح 6 سے 9 بجے تک اور شام 6 سے رات 9 بجے تک کے وقفے کے دوران سی این جی سٹیشن چلانے پر ان کے خلاف 144 crpc ایکٹ کے تحت کاروائی کی۔ سیل کئے جانے والوں میں گرین سی این جی، ایس ایس ایس سی این جی ،النور سی این جی، سیون الیون سی این جی، بخاری سی این جی، الائیڈ سی این جی، پشاور سی این جی، یوسفزئی سی این جی اوز جاوید سی این جی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صوبیہ ضیا نے ان سی این جی سٹیشنز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم جاری کردیا۔


خبر کا کوڈ: 766517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766517/مردان-سرکاری-احکامات-کی-خلاف-ورزی-پر-9-سی-این-جی-اسٹیشنز-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org