0
Thursday 13 Dec 2018 19:49

مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات، پرسنل سیکرٹری گرفتار

مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات، پرسنل سیکرٹری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد شاہ مولانا کے قتل کے بعد سے لاپتہ تھے، ان کو سمیع الحق کے لواحقین کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی رات کو بحریہ ٹاؤن سفاری ون میں واقع ان کے گھر میں چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ان کو شدید زخمی حالت میں نزدیک واقع ایک ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ حملہ آور پہلے بھی مولانا سے ملنے آتے رہے ہیں، قاتل جاننے والے لگتے ہیں، پولیس نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی عباس احسن نے 6 نومبر کو مولانا سمیع الحق کے قتل سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 766523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش