0
Thursday 13 Dec 2018 19:40

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا بائیکاٹ، گلگت میں انسداد پولیو مہم بری طرح متاثر

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا بائیکاٹ، گلگت میں انسداد پولیو مہم بری طرح متاثر
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بائیکاٹ کے بعد انسداد پولیو مہم بری طرح متاثر ہوگئی، سینکڑوں بچے پولیو کے قطرے پلانے سے رہ گئے، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دی تھی، مطالبات منظور نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا، جس کے بعد محکمہ صحت نے متبادل انتظامات کر لئے، تاہم وہ کارگر ثابت نہ ہوسکے، گلگت کے درجنوں علاقوں میں پولیو مہم بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی اور سینکڑوں بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے، دوسری جانب محکمہ صحت نے نیشنل پروگرام اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کیلئے پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے ابھی تک انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 766542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش