0
Thursday 13 Dec 2018 21:01

سپریم کورٹ سے سینیٹر وقار کی گرفتاری کا پروانہ جاری

سپریم کورٹ سے سینیٹر وقار کی گرفتاری کا پروانہ جاری
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کو پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے سینیٹر وقار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور 6 کروڑ روپے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے سینیٹر وقار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ثابت نہیں کر سکے کہ یہ پیسہ کیسے ملک سے باہر لیکر گئے، عدالت نے سینٹر وقار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینیٹر وقار کو حکم دیا کہ آپ 6 کروڑ روپے جمع کرائیں، وکیل سینیٹر وقار نے کہا کہ میرے موکل کی طرف سے جو رقم بنتی ہے وہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ سینیٹر وقار کو گرفتار کریں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ سینیٹر وقار نے ایک ارب روپے پر ایمن سٹی لی، سینیٹر وقار نے صرف 5 فیصد ٹیکس دیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سینیٹر وقار ایک ارب روپے کیسے لیکر آئیں؟۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ سینیٹر وقار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بادی النظر میں سینیٹر وقار نے دبئی جائیداد منی لانڈرنگ سے بنائی، لانچز اور ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھجوایا گیا، تفتیش ہو گی تو سب پتہ چل جائیگا، ایف بی آر تفتیش کرے گی تو پتا چلے گا کہ پیسہ کیسے باہر گیا۔
خبر کا کوڈ : 766543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش