0
Thursday 13 Dec 2018 22:17

سوشل میڈیا پر فحش اشتہارات کی بھرمار، عوامی حلقوں کا اظہار تشویش

سوشل میڈیا پر فحش اشتہارات کی بھرمار، عوامی حلقوں کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا جہاں رابطوں اور اطلاعات کا بہترین ذریعہ ہے، وہیں اسے مارکیٹنگ کے ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں معروف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہیں چند غیر ملکی آن لائن سروس دینے والی کمپنیوں نے بھی اسے اشتہار بازی کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بعض فحش اشتہار بھی عام ہیں۔ کسی بھی معلوماتی سائیٹ پر جائیں آگے، فحش اور غیر اخلاقی اشتہارات استقبال کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر خواتین کے انڈر گارمنٹس کی تصاویر والے اشتہارات بھی عام ہیں، جو نہ چاہتے ہوئے بھی انٹرنیٹ یوزرز کو دکھائے جا رہے ہیں۔ عوامی اور مذہبی حلقوں نے سوشل میڈیا پر اس اشتہار بازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بے ہودہ اشتہارات کی تشہیر پر پابندی لگائیں اور ایک ضابطہ اخلاق طے کریں کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر اشتہار دیئے جانے سے پہلے اخلاقی اقدار کا خیال رکھا جائے۔ مذہبی حلقوں نے ایسے بے ہودہ اشتہاروں کو نوجوان نسل کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش