0
Thursday 13 Dec 2018 22:35

وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم نے سمری ارسال کی تھی۔ خیال رہے کہ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طور پر کام کررہے ہیں۔ 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے وزراء سے کارکردگی پر فرداً فرداً سوال کئے، وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیئے، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی کو سب سے زیادہ سراہا اور انہیں وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 766564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش