0
Friday 14 Dec 2018 00:43

سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور بدعنوانی کا انکشاف

سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور بدعنوانی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ بھرتی کیلئے اہلکاروں سے رشوت وصول کی گئی، آٹھ پی ایس پی افسران کیخلاف تحقیقات شروع ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق صرف شہریوں سے رشوت خوری نہیں، اپنے ہی محکمے میں بھی کرپشن عروج پر ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس میں 8 پی ایس پی افسران کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جن میں ایس ایس پی پیر محمد شاہ، ایس پی فدا حسین شاہ، ایس ایس پی سیداعتزاز، سابق ایس پی سی ٹی ڈی جیند شیخ، ایس پی امداد علی شاہ، خالد مصطفی، ظفر اقبال ملک اور عمر فاروق سلامت شامل ہیں۔

مذکورہ افسران پر جعلی بھرتیوں اور اہلکاروں سے رشوٹ بٹورنے کا الزام ہے، تحقیقات کیلئے 220 افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرلئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کے خلاف 50 فیصد تک تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، تحقیقات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات پر ڈی آئی جی موٹر وے محمد سلیم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 766583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش