0
Friday 14 Dec 2018 11:23

کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغواء

کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغواء
اسلام ٹائمز۔ سول اسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو شہر کے علاقے شہباز ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی اسپتال سے واپس اپنے گھر شہاز ٹاؤن جا رہے تھے، ان کی گاڑی گھر قریب سے مل گئی ہے جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ ڈاکٹر سے موبائل فون پر رابطہ نہیں ہو رہا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم کو اغوا کئے جانے کا خدشہ ضرور ہے تاہم حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم کے نجی اسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغواء کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بجلی روڈ تھانے کو دے دی ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے سرجن کے اغواء کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لئے پولیس اور لیویز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، سرجن کو جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے گا اور اغواء کار قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغواء کی بھرپور مذمت کی ہے۔ پی ایم اے نے آج سول ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے آج سے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 766605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش