0
Friday 14 Dec 2018 13:45

پاکستان کو سعودی عرب سے مزید 1 ارب ڈالر مل گئے

پاکستان کو سعودی عرب سے مزید 1 ارب ڈالر مل گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو سعودی عرب کے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو سعودی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں، جنوری میں ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہو جائے گی، جس سے ذر مبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی۔ اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر سعودی عرب نے ایک سال کے لئے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لئے رضامندی ظاہر کی تھی۔

سعودی عرب نے گذشتہ ماہ ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کئے تھے اور رواں ماہ مزید ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی ڈپازٹس سے پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 766634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش