QR CodeQR Code

وزیراعظم نے پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا

14 Dec 2018 15:34

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس جائینگے، جہاں وزیراعلٰی محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کرینگے اور صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہونگے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ بھی لیں گے اور نئے اہداف دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ شیلٹر ہومز خیبر پختونخواحکومت نے اپنے 100 روزہ پروگرام کے تحت قائم کئے ہیں۔ شیلٹر ہومز میں 430 افراد کیلئے رہائش مہیا ہوگی جہاں انہیں کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس جائیں گے، جہاں وزیراعلٰی محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کریں گے اور صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 100 روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ وزیراعظم کو دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیں گے اور صوبائی حکومت کو نئے اہداف بھی دیں گے۔ یاد رہے کہ 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا، شیلٹر ہومز بے سہارا اور غریب عوام کیلئے بنائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 766641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766641/وزیراعظم-نے-پشاور-میں-شیلٹر-ہوم-کا-افتتاح-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org