0
Friday 14 Dec 2018 15:40

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کا زلزلہ

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کا زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مردان، صوابی، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی گہرائی 113 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا، تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 766643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب